24 جولائی 2014 - 15:24
برطانوی رکن پارلیمنٹ کو اسرائیلی جارحیت کے خلاف بیان دینا مہنگا پڑگیا

اسرائیلی جارحیت کے خلاف سماجی ویب سائٹ پر لکھنا برطانوی رکن پارلیمنٹ کو مہنگا پڑگیا۔

ابنا: اسرائیلی جارحیت کے خلاف سماجی ویب سائٹ پر لکھنا برطانوی رکن پارلیمنٹ کو مہنگا پڑگیا۔ فلسطینیوں کے حق میں سماجی ویب سائٹ پر لکھنے پر لبرل ڈیموکریٹ کے ڈیوڈ وارڈ کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔ پارٹی ارکان نے رکن کے بیان پر انھیں جماعت سے نکالنے کامطالبہ کردیا۔ اسرائیلی جارحیت کے خلاف برطانوی رکن پارلیمنٹ ڈیوڈ وارڈ نے سماجی ویب سائیٹ پر لکھا کہ اگر وہ فلسطین میں رہتے تو وہ بھی اسرائیل پر راکٹ حملہ کرتے۔ یہ بیان سامنے آنا تھا کہ ان پر تنقید کی بارش ہوگئی۔ پارٹی ارکان کا کہنا ہے کہ ڈیوڈ کا یہ بیان لوگوں کو تشدد پر اکسانے کے مترادف ہے۔ دوسری جانب لبرل ڈیموکریٹ پارٹی نےڈیوڈ وارڈ کے بیان سے لا تعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اُن کے خلاف جلد کارروائی کی جائے گی۔

.......

/169